رابطہ عالم اسلامی کے نیوز پوڈ کاسٹ کے اس ایپیسوڈ میں جنگ کرنے والے افغان دھڑوں کو امن کی طرف لے جانے میں سعودی عرب کی کوششوں کی کامیابی کی خبر شامل ہے ، اسکے علاوہ رابطہ عالم اسلامی کیa طرف سے یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کو خالی کرائے جانے کے مذمت کے ساتھ ہی ،رابطہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے خیرمقدم ، اور شیخ جراح محلہ کو خالی کرانے سے گریز کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔
اسی طرح اس ایپیسوڈ میں آسٹریا میں رابطہ اور اسلامی اتھارٹی کے ذریعہ مکہ مکرمہ دستاویز کو فعال کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ رباط میں بین الاقوامی سمپوزیم میں شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کے لیکچر کی تفصیلا ت بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ دفاع کے” نیسا ” نامی سینٹر میں موصوف سکریٹری جنرل کے لیکچر کی خبر اور کلنٹن فاؤنڈیشن اور ہاپکنز یونیورسٹی کے تعاون سے مرکز برائے ذمہ دارانہ قیادت کے زیر اہتمام ڈرگ کنٹرول پر سمپوزیم میں انکی شرکت کی خبر شامل ہے۔
ملائیشیا کی حکومت نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل،چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد …
کونسل برائے عالمی امور لاس اینجلس رابطہ کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی کررہی ہے عیسیٰ: اسلام کا ان مقالوں سے …
اہل مذاہب اور ادیان کے درمیان ثقافتی روابط اور میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کو فعال کرنے پر شرکاء کا …