عالی جناب عیسی بن عبد الکریم جنرل سکریٹری عالمی رابطہ اسلامی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے فیس بک او ر ٹوئٹر وغیرہ پر مذہب کے پیروکاروں کے خلاف پھیلائے جارہے نفرت وتعصب پر روک لگانے کے لئے کچھ اصول وضوابط وضع کرنے کے مطالبہ کی چہار جانب سے پذیرائی کی گئی اور اسکی تائید وحمایت میں متعدد بیانات سامنے آنے لگے جسمیں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس فکر کی تائید وحمایت کی جائے ، کیونکہ معاشرے کی امن وسلامتی اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں اسکا مثبت کردار ہے۔
موصوف جنرل سکریٹری نے فیس بک اور ٹویٹر انتظامیہ کو بھیجے گئے اپنے دو خطوط میں یہ مطالبہ کیا کہ وہ کچھ ایسی کارروائیاں اور اقدامات کریں جو فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کی چراگاہ بننے سےروکے ،کیونکہ یہ لوگ ان پلیٹ فارموں کو اپنی اشتعال انگیز تقریروں اور مشمولات ومواد کو معاشرے میں پھیلانے کا سب سے آسان ذریعہ سمجھتے ہیں ، اور پھر وہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں اور خاص طور پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کے لئے اسکا بھر پور استعمال کرتے ہیں جسے اسلاموفوبیا کہا جاتا ہے.
-دستاویز نے یہ ثابت کر دیا کہ علماء کرام اپنے مسلکی تنوع باوجود متحد ہونے پر قادر ہیں – مکہ …
اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر ، مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ، مسلم …
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ، مسلم …