.post-22475 .entry-title{color: }dir="rtl" lang="ur"> شاہ سلمان نے نسل پرستی اور نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے “مکہ دستاویز” دنیا کے لیے ایک امن آئین کے لیے وقف کیا – مدونة رابطة العالم الإسلامي
Site icon مدونة رابطة العالم الإسلامي

شاہ سلمان نے نسل پرستی اور نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے “مکہ دستاویز” دنیا کے لیے ایک امن آئین کے لیے وقف کیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں:

#رابطہ_عالم_اسلامی نے رمضان المبارک 1440ھ -2019م میں  27مسالک ومشارب کی نمائندگی کرنے والے 1200 سے زائد علمائے کرام ومفتیان عظام کو جمع کیا۔وہ 139 ممالک سے اسلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے ایسے  اجلاس میں شرکت کے لئے جمع ہوئے  جسے اسلامی عمل کی علامت اور اس کی بڑی بین الاقوامی  تنظیم نے اپنے مقدس مرکز مکہ مکرمہ میں  مدعوکیا تھا۔اس اجلاس میں ان کی جانب سے آئینی دستاویز #میثاق_مکہ_مکرمہ کا اجرا ہوا، جو اسلامی تاریخ میں نبی کریم ﷺکی جانب سے  جاری کردہ  ”میثاق مدینہ منورہ “کے بعد  اپنی اہمیت اور اثرورسوخ کے لحاظ سے دوسری اہم دستاویز شمار کی جاتی ہے۔

”میثاق مکہ مکرمہ“ کی حقیقی قدروقیمت کے اعتراف میں اسلامی ممالک نے 1442ھ-2020م میں نائجر کے شہر نیامے میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مذہبی،تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں اس دستاویز سے استفادے کی سفارش کی ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے مزیدکہاکہ وزرائے خارجہ کی کونسل نے”میثاق مکہ مکرمہ“کو دنیا بھر سے حاصل ہونے والی وسیع حمایت کا بھی خیر مقدم کیا خاص طور پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی جانب سے، جو کہ لوگوں اور ممالک کے درمیان رواداری، اعتدال پسندی،باہمی مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے والے عظیم پیغامات کی وجہ سے ہے۔

Exit mobile version